• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او کا تھانہ لنگرانہ,چوکی دوست محمدپل،تھانہ محمد والا وزٹ،پولیس افسران سے میٹنگ

Oct 13, 2019

چنیوٹ() ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے تھانہ لنگرانہ،چوکی دوست محمد پل اور تھانہ محمد والا کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے تھانہ جات کی عمارتوں،حوالات،فرنٹ ڈیسک،میس،مال خانہ اورتھانہ کے ریکارڈاور سرکاری گاڑیوں کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے تھانہ لنگرانہ،تھانہ محمد والاکے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایچ اولنگرانہ محمد والا اسد اللہ ایس آئی،ایس ایچ او محمد والا محمد افضل ایس آئی،انچارج چوکیات،تفتیشی افسران اور ملازمان نے شرکت کی۔میٹنگ میں کرائم،امن وامان اور زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے،گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی،منشیا ت کے خاتمے کیلئے تمام ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکی فوری دادرسی کریں۔کسی بھی مظلوم کیساتھ کسی قسم کی ناانصافی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔پولیس افسران و ملازمان تھانہ کلچر کی تبدیلی،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست،پولیس تشدد،عوام سے بداخلاقی،کرپشن،بدتمیزی کرنے والوں اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے افسران و ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تفتیشی افسران بروقت تفتیش کے اخراجات کے بل جمع کروائیں اور تفتیش کا فنڈ وصول کریں۔تھانہ چوکیات میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔افسران تھانہ چوکیات میں جاری تعمیراتی کام اپنی نگرانی میں جلد از جلد مکمل کروائیں۔کسی بھی جوان کومیڈیکل،ٹرانسفر،گھریلو،محکمانہ یا کوئی دیگر مسئلہ درپیش ہو تو ہمہ وقت مجھے مل سکتا ہے میں اسکا مسئلہ حل کروں گا۔تمام افسران وملازمان نیک نیتی،تندہی اور دیانتداری سے اور محتاط ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ