ساہیوال ( ) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے تمام سینئیر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز و دیگر ٹریفک سٹاف کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد ٹریفک کے نظام میں مزید بہتری لانے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت اقدامات کرنا ہے۔
پیر ریاض احمد نے سیکٹر اور بیٹ انچارجز کو سختی سے حکم دیا کہ تمام ٹریفک سٹاف دوران ڈیوٹی موبائل فون کا استعمال نہ کریں اور نہ ہی اکٹھے کھڑے ہوکر ناکہ لگا کر چالان کریں۔ اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنی حاضری کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ ایمانداری اور محنت سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں۔ڈیوٹی میں کسی بھی طرح کی کرپشن اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی۔ رانگ پارکنگ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہے اسے ختم کرنے میں ہر حربہ استعمال کریں۔ ضلع بھر میں پٹرولنگ ڈیوٹی کو بھی موثر بنایا جائےاور وہاں پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور ویگن اسٹینڈز کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انہیں ختم کریں۔ ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔سموگ کے حوالے سے دھواں دینے والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ہماری جو کمپین جاری ہے اس پر سختی سے عمل کروایا جائے۔ہمارا بنیادی مقصد ڈی پی او صاحب کے ویژن کے عین مطابق شہریوں کو با عزت طریقے سے بہترین سفری سہولیات اور ان کے لیے سڑکوں پر آسانیاں پیدا کرنا اور ٹریفک شعور اجاگر کرتے ہوئےحادثات میں کمی لانا ہے ۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے تمام سینئیر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز و دیگر ٹریفک سٹاف کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگ کا انعقاد کیا
