• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں جوروٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے، مہیلا جے وردھنے کا بیان

Aug 12, 2022

کولمبو(نمائندہ خصوصی)سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ بابراعظم ٹیسٹ کرکٹ میں جوروٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
“آئی سی سی رویو “کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابراعظم کے پاس بہترین موقع ہے، وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ سکور کر رہے ہیں اور ان کی اچھی کارکردگی کی جھلک ان کی آئی سی سی رینکنگ میں دکھتی ہے۔ بابراعظم قدرتی طور پر ایک بہترین صلاحیتوں کے بیٹر ہیں جو ہر طرح کی کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔