• Sat. Apr 20th, 2024

دورہ نیدر لینڈز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ

Aug 12, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) دورہ نیدر لینڈز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی ۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف 3 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو 16 ، 18 اور 21 اگست کو شہر روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ نیدر لینڈز اور ایشیاء کپ کیلئے جو بہترین ٹیم تھی وہ منتخب کی گئی ہے ، کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی ، ہم کسی ٹیم کو آسان نہیں لے رہے ۔