• Thu. Apr 18th, 2024

کراچی میں پنجاب اور کے پی کے مقابلے میں آٹے کی قیمت کتنی زیادہ ہے؟

Aug 13, 2022

کراچی (نمائندہ خصوصی) شہر قائد میں آٹے کی قیمت انتہا کو پہنچ گئی، 20 کلو آٹے کا تھیلا 1960روپے کا ہوگیا۔ کراچی میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مقابلے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 980 روپے تک مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران شہر قائد میں آٹے تھیلے کی قیمت 20 روپے بڑھی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1940 میں فروخت ہورہا ہے جب کہ خضدار میں 1850،کوئٹہ اور لاڑکانہ میں 1800 اور سکھر میں 1720 روپے میں بیچا جارہا ہے۔