• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مشکلات میں گھری بنگلہ دیش ٹیم کی بہتری کیلئے شکیب الحسن کو کپتان بنادیا گیا

Aug 14, 2022

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشکلات میں گھری اپنی قومی ٹیم کی بہتری کیلئے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو کپتان بنادیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہفتے کے روز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام اور شکیب الحسن کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی جس کے بعد ان کی کپتانی کا اعلان کیا گیا۔ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کیلئے کپتان بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور یہ سیریز 2-1 سے ہار گئی تھی۔
بی سی بی کرکٹ آپریشنز چیئرمین جلال یونس نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شکیب الحسن کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ تک کیلئے کپتان بنایا گیا ہے، شکیب نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے سٹے بازی کی ویب سائٹ سے معاہدہ کرکے غلطی کی تھی اور وہ آئندہ ایسی غلطی نہیں دہرائے گا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے ایشیا کپ کیلئے سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ سکواڈ میں شکیب الحسن ، انعام الحق، پرویز ایمان، عفیف حسین، مشفق الرحیم، محمد اللہ ، تسکین اور نورا لحسن شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ صابر رحمان، مصدق حسین، سیف الدین ، مہدی حسن، مہدی معراج، نسیم احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان اور عبادت حسین بھی ایشیا کپ کیلئے بنگلہ دیش کے سکواڈ کا حصہ ہیں۔