نینسی(نمائندہ خصوصی) فرانس میں جاری جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ٹاپ سیڈ محمد حمزہ خان کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز “کے مطابق فرانس کے شہر نینسی میں جاری چیمپئن شپ میں حمزہ خان نے چوتھے راونڈ میں ملائشیا کے “امیش نہراج چندرا “کو ایک آسان مقابلے میں 0-3 سے قابو کیا،حمزہ نے9-11،9-11 اور 6-11 سے فتح اپنے نام کی۔
دریں اثنا سیڈ 2 پاکستان کے نورزماں کو پری کوارٹر فائنل میں فرانس کے برائس نکولس نے1-3 کی اپ سیٹ شکست دے دی۔ برائس نے مقابلہ 5-11،8-11،11-9 اور4-11 سے جیتا۔کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ مصری کھلاڑی محمد ذکریا سے ہوگا۔
عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ، پاکستان کے حمزہ خان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
