کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان کی سرجری کرکے ان کے جسم سے گال بلیڈر (پِتّہ) نکال دیا گیا ہے۔
اداکارہ دنا نیر مبین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کبریٰ خان کی عیادت کرنے پہنچی ہوئی ہیں۔ دنا نیر نے اس بات پر حیرت اور ناراضی کا اظہار کیا کہ کبریٰ خان کی سرجری ہوئی ہے لیکن انہوں نے کسی کو بھی اس کی خبر نہیں ہونے دی۔ دنا نیر کے مطابق گزشتہ 10 روز سے کبریٰ خان تکلیف میں مبتلا ہیں اور دوست ان کی حالت سے بے خبر ہیں۔
اداکارہ کبریٰ خان کی سرجری، پِتّہ نکال دیا گیا
