لاہور (آئی این پی) معروف اداکارہ عروہ حسین ڈراموں میں پرتشدد مناظر دکھانے پر پیمرا کے قوانین پر برس پڑیں۔
ایک انٹرویو میں عروہ حسین نے کہا کہ ہم اپنے ڈراموں کے ذریعے نوجوان نسل کو کیا تعلیم دے رہے ہیں ؟ انہوں نے اپنے ڈرامے اڈاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کی جانب سے لیٹرز آجاتا ہے اس قسم کے موضوعات پر ڈرامہ بناتے ہوئے ۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ اب کوئی کیوں نوٹس نہیں لیتا کہ جب ایک ہیرو لڑکی کے بال نوچ کر اپنی محبت کا اقرار کرواتا ہے ۔ یا کوئی مرد ہراس کرئے تو آخر میں ہیروین اسی کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے جبکہ میاں بیوی کے درمیان محبت کے سینز دیکھانے پر نوٹسز آجاتے ہیں۔
عروہ نے کہا کہ جو لڑکی کچھ نہیں بول رہی اسکو ہیروین بنا دیا اور کسی حد تک گھریلو تشدد ، مار پیٹ ، زیادتی یہاں تک کہ میریٹل ریپ کو بھی بے حد خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔