برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کی معروف کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو کی سیلف ڈرائیونگ الیکٹرک کار خوفناک حادثے کا سبب بن گئی، جس میں ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ 9لوگ زخمی ہو گئے۔میل آن لائن کے مطابق بی ایم ڈبلیو آئی ایکس (BMW iX) نامی یہ خودکار طریقے سے چلنے و الی کارجرمنی کے شہر روئٹلنگن میں ٹیسٹ ڈرائیو پر شاہراہ پر سفر کر رہی تھی کہ اس نے سامنے سے آنے والی مرسیڈیز بینز کو ٹکر دے ماری۔ اس بی ایم ڈبلیو آئی ایکس میں 5افراد سوار تھے جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا۔
اس حادثے کی وجہ سے دیگر کئی گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئی۔ ان میںسے ایک گاڑی میں ایک 33سالہ خاتون سوار تھی جو شدید زخمی ہو کر دنیا سے چل بسی۔ اس حادثے میں ایک گاڑی کو آگ لگ گئی اور وہ مکمل جل کر خاکستر ہو گئی۔ روئٹلنگن پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس قدر سنگین نوعیت کا تھا کہ فوری طور پر ہمیں چار ریسکیو ہیلی کاپٹر منگوانے پڑ گئے، جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ بی ایم ڈبلیو آئی ایکس کی قیمت 77ہزار 300پاﺅنڈ (تقریباً 2کروڑ روپے) ہے۔
بغیر ڈرائیور چلنے والی الیکٹرک کارکو خوفناک حادثہ، جانی نقصان
