اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات چھپائیں، توشہ خانہ کی تفصیلات مانگنے پر کہتے ہیں قومی سلامی کو خطرہ ہے۔
نجی ٹی وی “سماء”کے مطابق عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کم داموں میں خرید کر مہنگے فروخت کیے،کتنی گری ہوئی بات ہے تحفہ لیکر بیچنا،عمران خان نے تحائف بیچنے سے پاکستان کی پوری دنیا میں رسوائی ہوئی۔