لاہور (نمائندہ خصوصی)پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کی منظوی دے دی ہے ۔
نجی ٹی وی سماءکے مطابق احمد نواز سکھیرا ، عبداللہ سنبل اور بابر حیات تارڑ کے نام بطور سیکریٹری پنجاب کیلئے وفاق کو بھجوا دیئے گئے ہیں ،واضح رہے کہ چیف سیکریٹری نے عہدے پر مزید کام جاری نہ رکھنے سے متعلق وفاق کوپہلے سے ہی آگاہ کر رکھا ہے،اس سے قبل 55ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو بھی تبدیل کیا گیا تھا ۔