• Fri. Apr 19th, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے 4سالہ شیڈول کا اعلان ،10ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

Aug 18, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 4سالوں کے لیے قومی ٹیم کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

پی سی بی کے مطابق 2023 سے 2027 تک انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز ، افغانستان آسٹریلیا ، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی ،افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی جب کہ اس دوران پاکستان دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گا،پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں پر مشتمل پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی اور دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔