• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

40 سے زائد ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی گئی

Aug 18, 2022

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وزیر صحت کو 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے اور حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔