لاہور (نمائندہ خصوصی) جشن آزادی کے موقع پر ٹرین میں ڈانس کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین میں ڈانس کے واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے مینجر کے خلاف درج کیا گیا،نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ متعلقہ واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، مقدمے میں غیر اخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔
خیال رہے کہ ٹرین میں دوران سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی جس میں خواجہ سراء رقص کرتے نظر آرہے تھے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس بھی لیاتھا۔