جدہ(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ) کشمیر کی موجودہ صورت حال ہماری اجتماعی اور انفرادی زمہ داریوں کے عنون سے پاکستان رائٹر فورم اور سماجی رابطہ کمیٹی کے زہر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے نائب امیر و سابق رکن قومی اسمبلئ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ تھے تقریب کی صدارت سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز اور چوہدری زولفقار احمد نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے فرید پراچہ نے کہا کے اس وقت ہمیں دھرنے یا آزادی مارچ کی ضرورت نہیں ہمیں کشمیر کی آزادی کے لیے مارچ کی ضرورت ہے اور ہمیں پوری دنیا کو دیکھنا چاہے بھارتی حکومت اورمودی کا مکرو چہرہ جو وہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں بہنوں اور ماوں سے ظلم کر رہا ہے یہ سمجھ کر کے کشمیر کی حثیت کاغذ کے ٹکڑوں سے بدل لی ہے حثیت بدلنے کے لیے کاغذ کے ٹکڑے نہیں عوام کے دل جتنے پڑھتے ہیں کشمیری آج بھی ہمارے پاکستان کے پرچم میں اپنے شہداء کو دفنا رہے ہیں اور کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کشمیر کے اندر جو ظلم ہے اسکا عالمی برادری اور انٹر نیشنل میڈیا نوٹس لے اور بھارتی ظلم و ستم کا خاتمہ کیا جائے وہ دن دور نہیں کشمیر آزاد ہو گا مودی نے اپنے پاؤں پر خود کہاڑی مار لی اور ہمیں آزاد حکومت کو آزادی کشمیر کی نہیں بلُکہ کشمیر کی حکومت تصور کرنا چاہے اور مضبوط کرنا چاہے تاکہ کے وہ اپنے پورے کشمیر کا مقدمہ خود لڑ سکیں اور کشمیر ایک ہے دو نہیں اور جس دن کرفیو ختم ہوا کشمیر ی عوام جب باہر آئے تو بھارت کے نو لاکھ فوج اس کو نہیں سنھبال سکے گی تقریب سے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز نے کہا کے ہم اوورسیز پہلے دن سے اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمارے جانیں بھی حاضر ہیں اور ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے بھائیوں کے لیے ہر قسم کی جنگ لڑیں گیے اور سب سے پہلے ہم اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے کشمیر ی بھائیوں کے لیے آواز بلند کی اور کرتے رہیں گیے تقریب میں زمرد خان سیفی اور دیگر نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے شعر بھی پیش کے کئے اور تقریب سے پاکستان رائٹر فورم اور سماجی رابطہ کے اراکین زمرد خان، چوہدری زولفقار، توقیر احمد ،زاھد حسین ،انجنئیر نیاز احمد ،اقبال ملک اور اعجاز اعوان,زولفقار مرزا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور کشمیر میں جاری بھارت ظلم سے متعلق سب کو آگاہ کیا اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم اور کر فیو کی مزاحمت کی تقریب میں مسلم لیگ ن سے ملک محئ دین این پی نوشروان خٹک ،پیپلز پارٹی سے الطاف ملک ،کشمیری رہنماُ سردار اقبال ،سجاد شاہین، پی ٹی آئی سے شاہین آفریدی ، چوہدری اکرم میمن ویلفئیر کے سراج میمن اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔