نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی کسان مودی حکومت کی وعدہ خلافیوں ورزیوں اور ناقص پالیسیوں کے خلاف ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے “سی این این “کے مطابق گزشتہ روز 5 ہزار کے قریب کسان رکاوٹیں توڑتے ہوئے نئی دہلی میں داخل ہو گئے،رپورٹ کے مطابق کسانوں نے حکومتی وعدے پورے نہ ہونے پر نریندر مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی ،
کسانوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت تمام پیداوار کے لیے کم از کم امدادی قیمت کی ضمانت دے اور دیگر چیزوں کے علاوہ کسانوں کے تمام قرضے معاف کرے۔
بھارتی کسان ایک بار پھر مودی سرکار کیخلاف سراپا احتجاج، نئی دہلی پہنچ گئے
