• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو تیار،پی سی بی نے شیڈول کا اعلان کردیا

Aug 23, 2022

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ، پہلا میچ راولپنڈی ، دوسرا ملتان جبکہ تیسرا کراچی میں کھیلا جائے گا۔

نجی ٹی وی “ہم نیوز ” کے مطابق سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ ملتان میں شروع ہو گا جو 9 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 17 تا 21 دسمبر کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا، خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ ذاکر خان نے کہا کہ انگلینڈ ٹیسٹ سکواڈ کی17 سال بعد پاکستان میں میزبان پر خوشی ہوگی۔