دبئی(نمائندہ خصوصی) ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیکر ایشیاءکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق عمان میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محض 19.3 اوورز میں 147 رنز بناسکی، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں جیت کے ساتھ ہی ہانگ کانگ نے براہ راست ایشیاءکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا،میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم 4 چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ہانگ کانگ نے تینوں میچز جیتے، اسی طرح کویت نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور 4پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر رہاہانگ کانگ ایشیاء کپ کے گروپ اے میں 31 اگست کو بھارت جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔