• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی, بابر اور کوہلی کی غیر رسمی ملاقات کی ویڈیو وائرل

Aug 25, 2022

دبئی (نمائندہ خصوصی)ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کیلئے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی سٹار بیٹر بابر اعظم اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈی پر وائرل ہو رہی ہے ۔

ایشیا ءکپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان، بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے بدھ کو دبئی میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان اورافغانستان کی کرکٹ ٹیموں نے ایک ہی میدان پر مگر الگ الگ نیٹس پر پریکٹس کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم جب اپنی پریکٹس ختم کرچکی تو فلڈ لائٹس میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے میدان میں پہنچی۔

دبئی میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی بھی ملاقات ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا، حال احوال پوچھا اور کچھ دیر تک گفتگو کی۔