• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی لاشیں گھر سے برآمد، محلے میں کہرام مچ گیا

Aug 26, 2022

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ خاندان کے 6 افراد امبالہ کے گاؤں بالانہ میں اپنی رہائشگاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے،مردہ حالت میں پائے گئے افراد میں 2 مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔لاشیں ملنے کی اطلاع پر اہل محلہ بھی اکٹھے ہوگئے اور کہرام مچ گیا۔

امبالہ کے ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے خودکشی کے حوالے سے ایک نوٹ بھی ملا ہے تاہم واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔