• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایشیا کپ سے قبل پاکستان کو ایک اور جھٹکا ، ٹریننگ سیشن کے دوران اہم باﺅلر کمر درد کا شکار

Aug 26, 2022

دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے قبل پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے ایک اور افسوسناک خبر آگئی۔دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وسیم جونیئر کو کمر درد کی شکایت ہوئی۔
جیو نیوز کے مطابق ٹیم منیجمنٹ کے مطابق نوجوان فاسٹ بولر کو ایم آر آئی کیلئے اسپتال بھجوادیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا۔خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں جن کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔