• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کا سامان فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

Sep 8, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی ہے ۔

خبر رساں ادارے “رائٹرز” کے مطابق پینٹاگون نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے 450 ملین ڈالر تک کے معاہدے کے تحت پاکستان کو ایف16 کے متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، رپورٹ کے مطابق اصل ٹھیکہ لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کو دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی سسٹینمنٹ اور سپورٹ پروگرام کیلئے امریکی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا۔