بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 138 ای بی میں آوارہ کتوں نے پولٹری فارم پر حملہ کر کے 9 سو سے زائد مرغیاں ہلاک کر دیں۔ علاقہ مکینوں نے آوراہ کتوں کی فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔ بورےوالا کے نواحی گاوں 138 ای بی میں آوارہ کتے اچانک پولٹری فارم کی جالیاں کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور پولٹری فارم میں موجود 9 سو سے زائد مرغیوں کو ہلاک کر دیا۔ گاوں والوں کے آنے پر کتے وہاں سے غائب ہو گئے مقامی لوگوں کے مطابق ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے پہلے بھی گاوں کی ایک خاتون جان سے گئی اور متعدد افراد بھی زخمی ہو چکے ہیں۔ اب انہی کتوں نے پولٹری فارم میں لاکھوں روپے مالیت کی مرغیاں ہلاک کر دی ہیں۔ متاثرہ شخص نے نقصان کے ازالہ اور کتوں کی فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے۔۔
اختر علی ایریارپورٹر نیوز ٹائم پاکپتن شریف