• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت میں بے اولاد خاتون کے ہاں 75 سال کی عمر میں بچی کی پیدائش ، نومولود کو آئی سی یو میں رکھنا پڑگیا کیونکہ۔۔

Oct 14, 2019

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں 75 سالہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق 75 سالہ خاتون نے آئی وی ایف کے ذریعے بچی کو جنم دیا ہے تاہم بچی کا وزن انتہائی کم ہے جس کے باعث اسے پیدائشی بچوں کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ این آئی سی یو منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچی کی نگرانی پر مامور ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بے اولاد ہونے کی وجہ سے حال ہی میں ایک بچے کو گود لیا تھا تاہم وہ اپنے بچے کی ماں بننا چاہتی تھیں جس کے لیے انہوں نے ڈاکٹرز سے رجوع کیا اور آئی وی ایف کے ذریعے ماں بننے کی کوشش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔خاتون کی زائد عمری، طبی اور جسمانی طور پر مضبوط نہ ہونے کے باعث بچے کی پیدائش قبل ازوقت یعنی ساڑھے 6 ماہ کے دوران متوقع تھی جب کہ خاتون کا ایک پھیپھڑا بھی نہیں تھا جو ڈاکٹروں کے لیے ایک چیلنج تھا۔تاہم ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے بعد بوڑھی خاتون نے کامیابی سے بچی کو جنم دیا۔