• Sat. Apr 20th, 2024

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کے بیان پر پی سی بی افسردہ، اصل حقائق بھی سامنے آگئے

Oct 14, 2019

کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کے بیان پر پی سی بی افسردہ، اصل حقائق بھی سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا یے۔پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ کے عہدیداران سے رابطہ کر کے مایوسی کا اظہار کیا ۔ شامی سلوا نے کولمبو میں پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر غیر مناسب تبصرہ کیا تھا
شامی سلوا نے کھلاڑیوں کے ہوٹل میں ہی قیام اور تین دنوں میں ہی بیزار ہونے کی بات کی تھی
زرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ کے کہنے پر ہی صدارتی لیول کی سیکورٹی کے انتظامات کئیے گئے ۔سری لنکن کرکٹرز کولاہور اور کراچی میں گولف کھیلنے اور شاپنگ کے لئیے لیجانے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سری لنکا ٹیم کو لاہور اور کراچی میں حکومت کی جانب سے عشائیوں کے لئیے بھی مدعو کیا گیا لیکن سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کی ہر پیشکش اور دعوت پر انکار کیا ۔پی سی بی نے سری لنکا کرکٹ کے مختلف عہدیداران کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔