• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈالر سستا ہو گیا ، چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

Oct 15, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 47 پیسے کی کمی ہوئی اور آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں مزید 8 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت 8 پیسے کمی کے باعث 155 روپے 98 پیسے پر آ گئی جبکہ گزشتہ جمعہ کی شام کاروبار کے اختتام پر ڈالر 156 روپے 6 پیسے پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی مندی آ گئی ہے ، 100انڈیکس میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار 475 پر تھا تاہم اس میں 51 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 34 ہزار 423 پوائنٹس پرآ گیاہے