کے آصف
سپورٹس اینکر اسلام آباد
برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی کرکٹ میں واپسی
کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین بیٹسمینوں میں شمار کیے جانیوالے ویسٹ انڈیز کے برائن لار اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر کرکٹ میں ان ایکشن ہوں گے
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر سمیت بھارت ، ویسٹ انڈیز ،ساؤتھ افریقا ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے کئی لیجنڈ کرکٹرز بھارت میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے
رپورٹ کے مطابق برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کے ساتھ بریٹ لی ، جونٹی رہوڈز، تلکارنے دلشان ، اور وریندر سہواگ بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے نام سے یہ ٹورنامنٹ اب ہر سال کھیلا جائیگا