• Sat. Apr 20th, 2024

احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آ گئے مگر کیسے؟ حیران کن خبر آ گئی

Oct 16, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد ٹی 20 ڈومیسٹک کرکٹ میں 5 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی 20 کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاءکے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں اور ویرات کوہلی کے برابر آ گئے ہیں جو کہ پانچ سنچریاں سکور کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی بلے باز روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیاءمیں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔