نوشہروفیروز: (ایریا رپورٹرافضل علی)
مورو کے قریب قومی شاھراہ پر بھٹ شاہ کے زائرین کی کوچ ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل جانے کے باعث الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے .
جانبحق اور زخمیون کو ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹرون کی جانب سے طبی امداد دی گئی جبکہ چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کی صورت میں نوابشاہ منتقل کردیا گیا. اس موقع پر زخمیون کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو نند کا جھٹکا آنے سے حادثا ہوا ہے.