• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست،عدالت کاجیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

Oct 17, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احتساب عدالت نے مفتاح اسماعیل کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر جیل حکام کو سابق مشیر خزانہ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل صفائی نے مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،وکیل صفائی نے کہا کہ مفتاح اسماعیل عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، عدالت اہلخانہ کو جیل میں مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اجازت دے،وکیل صفائی نے استدعا کی کہ جیل میں مفتاح اسماعیل کو ٹی وی کی سہولت بھی فراہم کرے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ جب ملزم کو بیٹر کلاس فراہم کر دی گئی ہے تو جیل حکام زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں،بیٹر کلاس ملنے کے بعد سہولیات فراہم کر دی گئیں ہوں گی۔عدالت نے جیل حکام کو مفتاح اسماعیل کا میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔