اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ حکومت کا مقصد نجی شعبے کو فروغ دینا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی معیشت پرائیویٹ اداروں سے جڑی ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کا مقصد نجی شعبوں کو فروغ دینا ہے کیونکہ کسی بھی ملک کی معیشت پرائیویٹ انڈسٹری سے جڑی ہوتی ہے،نجی سیکٹر نے اکانومی کو لیڈ کرنا ہے،نوکریوں میں بھی پرائیویٹ سیکٹرنے لیڈ کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں زراعت اور ٹیکنالوجی کی طر ف آنا ہے،ایگری کلچر کے شعبے میں کافی اصلاحات کی ضرورت ہے جو کہ وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلی کا حصہ بن جائیں گے۔پی ٹی آئی کے اقتدر میں آنے سے قبل جامعات کو اپنا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ ہمارے ملک میں ہر ادارہ حکومتی فنڈنگ چاہتا ہے،وزیر اعظم عمران خان وزیر اعظم عمران خان نے جامعات کو اپنا بزنس کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا ہے کہ اس وقت ملک میں موجود 70فیصد نوجوان طبقے کو بااختیار بنانا ہماری پہلی ترجیح ہے، خواتین کو بااختیار بنانا بھی ہماری حکومت کی ذمہ داری ہے، جب وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنا تو حالات اچھے نہیں تھے،ہم نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے۔ انشا اللہ پاکستان پوری دنیا میں منفرد مقام حاصل کرے گا۔