نیویارک(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کےلئے بڑا خطرہ ہیں، پلواما واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یو این کی اسلحے کی روک تھام کرنے والی کمیٹی میں خطاب کے دوران بھارتی عسکریت پسندی، بالادستی کے عزائم کا پردہ چاک کر دیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارتی عسکری ،جارحانہ پالیسیاں انتہا پسند رویے کی عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی عزائم خطے کے امن وسلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں، پلواما واقعے کے بعد پاکستان پر حملہ بھارتی عزائم کا ثبوت ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کے حالیہ غیرقانونی اقدامات سے خطے کو سنگین خطرات لاحق ہیں، پاکستان خطے میں دیرپا امن اور عوام کی فلاح و بہبود چاہتا ہے۔