• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

باکسنگ مقابلے کے دوران زخمی ہونیوالے معروف باکسر زندگی کی بازی ہار گئے

Oct 17, 2019

شکاگو (ویب ڈیسک) شکاگو کے باکسنگ رِنگ میں شدید زخمی ہونے والے فائٹر پیٹرک ڈے زندگی کی بازی ہار گئے۔مکے بازی کے خوفناک کھیل باکسنگ میں پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل ہوئے تھے، سپر ویلٹر ویٹ کے دسویں رائونڈ میں ناک آئوٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو تشویش ناک حالت میں باکسنگ رِنگ سے ہسپتال پہنچایا گیا۔شمال مشرقی میموریل ہسپتال شکاگو میں زیر علاج رہنے والے ستائیس سالہ امریکی باکسر زندگی کی بازی ہار گئے، آنجہانی باکسر دماغ کی ہڈی میں شدید چوٹ آنے سے جانبر نہ ہو سکے۔