• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانوی شاہی جوڑے نے اچانک آج صبح لاہور میں کس جگہ جانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ؟ بھاگ دوڑ لگ گئی

Oct 18, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)برطانوی شاہی آج لاہور سے واپس اسلام آباد جائیں گے جہاں سے وہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہوں گے تاہم آج صبح صبح برطانوی شاہی جوڑے نے ایک مرتبہ پھر سے ’ ’ ایس او ایس ویلج “ جانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی جوڑا آج اپنا دورہ مکمل کر نے کے بعد واپس روانہ ہو جائے گا تاہم آج صبح شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی جانب سے دوبارہ ” ایس او ایس ویلج“ کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا جس پر ہنگامی بنیادوں پر سیکیورٹی انتظامات کےے گئے اور اب وہ وہاں پہنچ گئے ہیں ۔ برطانوی شاہی جوڑا آج پھر سے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارے گا ، بچے دوبارہ ان سے ملنے پر جوش دکھائی دیتے ہیں ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی برطانوی شاہی جوڑے نے ایس او ایس ویلج میں بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور گھل مل گئے تھے ، انہیں وہاں پر بہت ہی اچھا محسوس ہوا جس کی بنیاد پر آج پھر سے دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔