کراچی(غلام مصطفے عزیز) پاکستان ریلویزکراچی ڈویژن کی پہلی سہ ماہی میں آمدنی متوقع ہدف سے بڑھ گئی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی ڈویژن کے سربراہ سید مظہر علی شاہ کی سربراہی میں رواں مالی سال میںکراچی ڈویژن نے57 ملین روپے کے اضافے سے7684 ملین روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی ہے۔ پاکستان ریلوے کسٹمرز کی ضروریات کو ٹارگٹ کرتے ہوئے سروس ڈلیوری اور ریونیو اسٹریم کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس کی متوقع آمدن مالی سال 2019-20 کے پہلے ساڑھے تین ماہ کے عرصے میں بڑھ گئی ہے۔ رواں مالی سال میں 7627 ملین کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا لیکن کراچی ڈویژن نے 7684 ملین حاصل (ایچیو)کیا ہے۔ رواں مالی سال کے عرصے میں 7627 ملین کے علاوہ اب تک 7 فیصد کا اضافہ حاصل کیا ہے جوکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے 499 ملین بنتا ہے۔ گزشتہ مالی 2018 -19 میں متعلقہ آمدن 7185 ملین تھی۔