• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تعلیم کی کمی قوم کے زوال کی علامت ہے۔ محمد احمد شاہ

Oct 18, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز)تعلیم انسان کے لیے سب سے بڑی دولت ہے، تعلیم ترقی کی علامت ہے اور تعلیم کی کمی قوم کے زوال کی علامت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے جماعت اصلاح قوم سوشل ویلفیئرسوسائٹی (رجسٹر ڈ) کراچی کے تحت ڈاکٹر سجاد احمد خان مرحوم ٹیلنٹ ایوارڈز کی سالانہ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک امید باقی رکھنا اورایک یقین باقی رکھنا کہ اس ساری تاریکی اور اس اندھیرے میںسے واپس روشنی کی کرن نکلے گی، تعلیم کا فقدان ختم ہوگا اور آپ جیسے نوجوان اس ملک کا نام روشن کریں گے۔ ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کے آ پس میں رابطے مستحکم ہو نے سے بچو ںکا تعلیمی مستقبل روشن اور نمایاں کامیابی کا ضامن بن جاتا ہے ۔ تر بیت تعلیم کا لازمی جز ہے، والدین صرف سالانہ امتحانات میں کامیابی پر اکتفا نہ کریں بلکہ اپنے بچو ں کی تربیت کو بھی اہمیت دیں تاکہ بچے معاشرے میں اچھی صحبت اختیار کرسکیں۔ سردار یاسین ملک نے کہا کہ تعلیم قوموں کی ترقی کا سرچشمہ ہے۔ تعلیمی میدان میں نمایاںکامیابیوں کیلئے ہمیں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے انتھک محنت کرنا ہوگی۔ تعلیم درحقیقت قوموں کی شناخت ہے۔ انیق احمد نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی انمول نعمت ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، اس لئے ایسی لازوال دولت کو ہر حال میں ہر شخص کو حاصل کر نا چاہیے۔ نوخیز انور صدیقی نے کہا کہ تعلیمی انحطاط کے تد ارک کیلئے ملک میںمعیارِ تعلیم کا یکساں ہونا اشد ضر وری ہے۔ 21 صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ جد ید تعلیم سے ہی ممکن ہو سکتا ہے، تعلیم کا حصول آسان بنایا جائے۔ نعیم قریشی نے کہا کہ تعلیم و تد ریس واحد شعبہ اور پیشہ ہے، اساتذہ طلباء کی کامیابی پرفخر کرتے ہیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اسکول میں جاکر بچے کی کارکردگی چیک کریں۔ قاضی نورالاسلام شمس نے کہا کہ طبقاتی کشمکش اور دوہر ے تعلیمی نظام کی وجہ سے پاکستان میں معیار تعلیم گرتا جا رہا ہے۔ حیدرعلی نے کہا کہ تعلیم کے نام پر کاروبار کی حوصلہ شکنی انتہائی ضروری ہے، معا شر ے کی اصلاح کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ تقر یب میں سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے طلباء و طالبات کو ڈاکٹر سجاد احمد خان مرحوم ٹیلنٹ ایوارڈز دیئے گئے۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت جماعت اصلاح قوم کے صدر محمد یوسف نے کی جبکہ تقریب سے حیدرعلی، مغفور نجیب اور شاہد محمود نے بھی خطاب کیا۔