عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز مدینہ مسجد میں عرس اعلی حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماعِ ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا۔۔جس میں تلاوت قرآن اور نعت شریف کے بعد شیخ الحدیث حضرت مولانا حامد رضا عطاری المدنی نے سیرت اعلیحضرت پر بیان فرمایا آپ نے اپنے بیان میں فرمایا کی اعلی حضرت کو 100 سے زیادہ علوم پر مکمل دسترس حاصل تھی اعلی حضرت نے 1000 سے زیادہ کتب تحریر فرمائیں۔۔اعلی حضرت فنا فی الرسول کے مقام پر فائز تھے۔۔اعلیحضرت ساری زندگی لوگوں کو پیارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی طرف لانے کے لئے کوشش کرتے رہے۔۔آپ نے مزید فرمایا کہ دعوتِ اسلامی فکرِ رضا کو لے کر چلی اور اللہ کے کرم سے 200 ممالک میں اپنا پیغام پہنچا چکی۔۔مزید کوشش جاری ہے بیان کے بعد رقت انگیز دعا اور سلام کے لیے اجتماع کا اہتمام ہوا۔۔اس اجتماع میں سنی علماء کونسل کے امیر حضرت علامہ مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب۔غوثیہ مسجد کے امام زبیر چشتی۔حیدری محمدی مسجد کے امام و خطیب مولانا طلال احمد عطاری۔جامعۃالمدینہ امینیہ رضویہ کے ناظم مولانا وقار مدنی۔مجلس رابطہ کے ذمہ دار فرحان رشید عطاری۔سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی
رپورٹ بیورو چیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب