• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرفراز احمد سے کپتانی تو چھن گئی لیکن پی سی بی نے انہیں بڑی خوشخبری بھی سنا دی

Oct 20, 2019

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد سے کپتانی چھین ہے تاہم ساتھ ہی ان کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وہ کپتان سے ہٹائے جانے کے بعد بھی سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں ہی رہیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق سابق کپتان کی سینٹرل کنٹریکٹ گیٹگری تبدیل نہیں کی جارہی، وہ بابرا عظم اور یاسر شاہ کے ساتھ اے کیٹگری میں ہی شامل رہیں گے۔سابق کپتان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کرکٹ میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے انتخاب کے لیے بھی دستیاب ہیں، اس لیے ان کی کیٹگری میں تبدیلی کا معاملہ زیر بحث نہیں۔ریڈ بال کرکٹ فارمیٹ سے ریسٹ لینے والے وہاب ریاض بی کیٹگری کا حصہ ہیں، جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا باقاعدہ اعلان کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کو سی کیٹگری دی گئی ہے۔