• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی. چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ضلع وہاڑی میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Oct 20, 2019

وہاڑی. حساس روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات ایکٹو کرنے کے علاوہ جلوس کے روٹس کی کوریج بذریعہ ویڈیوسرویلینس وین اور ڈورن فلائنگ کیمرہ سے کی جائے گی۔

وہاڑی. چہلم کے موقع پر16مجالس اور 36جلوس منعقد ہوں گے جن کے سکیورٹی کے لئے1110پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

وہاڑیم 3اے کیٹگری کے جلوسوں اور 5اے کیٹگری کی مجالس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

وہاڑی. دوران چہلم نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں وال چاکنگ ، اسلحہ کی نمائش ،نفرت انگیز مواد کے تشہیر، لاؤڈ سپیکر کا بے جا استعمال پر پابندی ،روٹس اور وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ پولیس لائنز میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو24گھنٹے چہلم کے پروگراموں کی سکیورٹی مانیٹرنگ کرے گا۔

وہاڑی. ڈیوٹیوں کی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

وہاڑی. مجالس کے اندر اور جلوس میں شامل ہونے سے پہلے ہر شخص کی تسلی سے میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے تلاشی کی جائے۔
وہاڑی. جلوسوں میں سوائے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ باقی راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے سیل کر دیا جائے گا۔ جلوسوں کے روٹس اور گردونواح میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ..
انضمام الحق چوہدری ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی