• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران ضلع کو امن اور بھائی چارے کا گہواہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں

Oct 20, 2019

رپورٹ…
انضمام الحق چوہدری ایریا رپورٹر نیوز ٹائم وہاڑی:. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہاکہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران ضلع کو امن اور بھائی چارے کا گہواہ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ضلع وہاڑی میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مربوط اور جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے ۔حساس روٹس پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات ایکٹو کرنے کے علاوہ جلوس کے روٹس کی کوریج بھی ویڈیوسرویلینس وین اور ڈورن فلائنگ کیمرہ سے کی جائے گی۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں چہلم کے موقع پر16مجالس اور 36جلوس منعقد ہوں گے جن کے سکیورٹی کے لئے1110پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔3اے کیٹگری کے جلوسوں اور 5اے کیٹگری کی مجالس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے مزید کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے گی ۔ دوران چہلم نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں وال چاکنگ ، اسلحہ کی نمائش ،نفرت انگیز مواد کے تشہیر، لاؤڈ سپیکر کا بے جا استعمال پر پابندی ،روٹس اور وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ دفتر پولیس میں ہر قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جو24گھنٹے چہلم کے پروگراموں کی سکیورٹی مانیٹرنگ کرے گا۔علاوہ ازیں ان ڈیوٹیوں کی چیکنگ کے لئے ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گاکہ مجالس کے اندر اور جلوس میں شامل ہونے سے پہلے ہر شخص کی تسلی سے میٹل ڈیٹکٹرکے ذریعے تلاشی کی جائے۔ جبکہ روف ٹاپ ڈیوٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا. ڈیوٹی شروع ہونے سے پہلے ایس ایچ اوز تمام ملازمان کو بریف کریں گے اور پروگرام کے اختتام تک موجود رہیں گے۔ ۔ تمام پرگراموں کی ریکارڈنگ کو یقینی بنایا جائیگا اور جلوسوں میں سوائے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ باقی راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے سیل کر دیا جائے گا۔ جلوسوں کے روٹس اور گردونواح میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔