اجمیر (نمائندہ خصوصی)درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین خادم سید سرور چشتی نے بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر ویڈیو بیان جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ” بس بہت ہو گیا ، بھارتی مسلمان ناانصافی کا شکار ہیں ، ہم ایک اور کربلا کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔“
تفصیلات کے مطابق سید سرورچشتی نے اپنے وڈیو بیان میں سال اٹھایاہے کہ یہ کیسا بھارت ہے،یہ کیا ہورہا ہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسا ظلم ہورہاہے مسلمانوں کے ساتھ؟ یہ کیسی 72 ویں یوم آزادی آئی ہے بھارتی مسلمانوں کیلئے؟سید سرور چشتی نے کہا کہ راجستھان میں گروہ کے تشدد سے جاں بحق پہلو خان کیس کا فیصلہ قابل مذمت ہے،6 ملزموں کو بری کردیا گیاہے،کیا آسمان سے بھوتوں نے آکرپہلوخان کاقتل کیا؟۔