• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر

Oct 21, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 16 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز ڈالر 156 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں چار ماہ میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 8 روپے 35 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 8 روپے سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے کمی ہوئی ، روپے کی قدر میں اضافہ ترسیلات زر اور انفلوز میں اضافہ ہوا ۔اوپن ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی دیکھی گئی ہے اور ڈالر چار ماہ کی کم سطح 156 روپے 10 پیسے کا ہو گیاہے ۔

دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو تقریباً 132ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 605 پوائنٹس کمی دیکھنے کو ملی ہے،انڈیکس 1اعشاریہ 8 فیصدگرگیا ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 132 ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے، 100 انڈیکس 33 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے بیرونی سرمایہ کاروں نے 21 لاکھ ڈالرمالیت کے حصص فروخت کیے۔