• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

Oct 22, 2019

امیٹھی (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرجانے کے باعث بچ گیا۔

ریاست اتر پردیش کے ضلع امیٹھی میں قائم اندرا گاندھی راشٹریا اڑان اکیڈمی کے تربیتی طیارے کو حادثہ پیر کو سہہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ایئر کرافٹ Zlin 242L کو ٹرینی پائلٹ جے چاولہ اڑا رہی تھی جو حادثے کے وقت بحفاظت ایجیکٹ کرگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون ٹرینی پائلٹ حادثے میں مکمل محفوظ رہی ہیں۔