• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے میری زندگی میں آپ جیسا شخص ملا” شادی کی انیسویں سالگرہ پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نے یہ ٹوئیٹ کی تو جواباً سابق کپتان نے کیا کہا ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی

Oct 22, 2019

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد کی شادی کو 19 برس مکمل ہو گئے ہیں، سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے شوہر کو سالگرہ پر مبارکباد دی۔دنیانیوز کے مطابق شاہد آفریدی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے میری زندگی میں آپ جیسا شوہر مجھے دیا، میرا شوہر خوبصورت باپ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پرہیز گار انسان بھی ہے۔ میں اتنا کر سکتی ہوں کہ یا اللہ تیرا شکر ہے۔
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنی اہلیہ کے ٹویٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، میں صبح سے بہت مصروف ہوں، کیونکہ میں اپنے عزم ’’تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام‘‘ پر بہت زیادہ مصروف ہوں۔

سالگرہ پر شاہد آفریدی کی اہلیہ نے یہ ٹوئیٹ کی تو جواباً سابق کپتان نے کیا کہا ؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کرکٹ چھوڑنے کے بعد ان دنوں ویلفیئر کاموں میں مصروف ہیں، انہی میں سے ایک لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنا شامل ہے، انہوں نے ایک عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام پر دور دراز شہروں کی لڑکیاں جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں انہیں تعلیم دلوانے کیلئے کوششیں کروں گا۔اس مقصد کے لیےوہ ملتان بھی گئے، جہاں سے ایک پیغام بھی اپنے مداحوں کو دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں دو دن کے لیے ملتان آیا ہوں اور یہاں پر اپنے مقصد پر کام کروں گا، پاکستان کی بہتری کے لیے کچھ کرنے کا عزم ہے۔ صوبے کے 15 شہروں کے دورے کروں گا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے اچھی کپتانی کی، ٹیم کو بہتر طریقے سے لے کر چلا، یہ عارضی چیزیں ہیں، صحیح ہو جاتی ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے عوام کو تھوڑا صبر کرنا اور حکومت کو وقت دینا چاہیے۔آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے ساری لڑکیاں سکول جائیں کروڑوں بچے سکول سے باہر ہیں۔ خاص طور پر بچیاں سکول نہیں جا سکتیں۔ معاشرہ بیٹیوں اور خواتین سے چلتا ہے، انہیں تعلیم دلوانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں میرا دس دن کا سفر ہے۔