• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کے لیئے فری کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہےجو26 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Oct 23, 2019

(رپورٹ آصف اقبال ڈسٹرکٹ چنیوٹ سے )حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کے لیئے فری کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہےجو26 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعادت نے بتایا
کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے مرض کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوآنہ میں فری کیمپ لگایا گیا ہے کیمپ میں آنے والے مردوخواتین اور بچوں کے مفت ٹیسٹ کیئے جائیں گے،اور انہیں دوائیاں تجویز کی جائیں گی،اور ہیپاٹائٹس سے بچاو کی آگاہی دی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر کے ہر فرد کو اپنا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہیئے کیونکہ بروقت پتہ چلنے پر اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ عدنان رشید نے بھی کیمپ کا دورہ کیا،اور اتنظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈاکٹر رحمت اللہ نے انہیں کیمپ کے کاونٹرز کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے ٹیسٹوں کے بارے میں تفصیلات بیان کی۔