• Fri. Apr 19th, 2024

ایف 16 کا خوف؟ بھارتی فضائیہ نے وہ کام شروع کردیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

Oct 24, 2019

مسقط (نمائندہ خصوصی) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راکیش کمار سنگھ بھادوریا نے عمان جانے کا اعلان کیا ہے جہاں انڈیا اور عمان کی ایئر فورسز کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمان میں رائل ایئر فورس آف عمان اور انڈین ایئر فورس کی مسیرہ ایئر بیس پر مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں بھارتی فضائیہ کے اپ گریڈڈ مگ 29 طیارے اور ہاک ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ ایسٹرن برج کے نام سے ہونے والی مشقوں میں رائل ایئر فورس آف عمان کے ایف 16 اور یورو فائٹر ٹائیفون حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کے پاس ایف 16 طیارے موجود ہیں جو بھارت کی آنکھوں میں ہمیشہ مرچوں کی طرح چبھتے رہتے ہیں کیونکہ بھارت کے پاس موجود جتنے بھی طیارے ہیں وہ ایف 16 کے مقابلے کے نہیں ہیں۔ بھارت نے اس خلا کو پورا کرنے کیلئے فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جن میں سے ایک طیارہ بھارتی فضائیہ کو مل بھی چکا ہے لیکن کوئی بھی انڈین پائلٹ اسے اڑانے کیلئے تیار نہیں ہے۔