• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، سٹاک مارکیٹ میں اضافہ

Oct 24, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)ڈالر کی قیمت میں اضافے کا اثر براہ راست عوام پر جاتاہے لیکن کچھ عرصہ سے ڈالر کی قیمت مستحکم ہو چکی ہے تاہم معمولی اتار چڑھاﺅ کا سامنا رہاہے اور آج بھی ڈالر کی قدر میں انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر تین پیسے کی کمی دیکھنے میں آ ئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں 10 کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر تقریبا 155 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر تا رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 3 پیسے کمی کے ساتھ 155 روپے 87 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آ یاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 84 پوائنٹس پر تھا تاہم آج پورا دن اس میں معمو ل اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آ تار ہا اور کاروبار کے اختتام پر 114 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 33 ہزار 198پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔