• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہر کے نواحی علاقے 46 فتح میں اینٹی کرپشن اور میونسپل انتظامیہ کی بڑی کاروائی۔ قبضہ مافیا پر مختلف جگہوں میں کاروائی کرتے ہوئے 13کروڈ 80 لاکھ مالیت کی سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی گئی۔

Oct 24, 2019

وی۔او:

چشتیاں کے ملحقہ علاقوں میں انتظامیہ قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم ہوگئی۔غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی 80 کنال اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کروا لی گئی۔انٹی کرپشن اور میونسپل انتظامیہ کے مشترکہ آپریشن میں نواحی گاوں 46 فتح میں80 کنال پر کھڑی غیر قانونی فصلیں اور تجاوزات ختم کردی گئی۔سرکاری اعدادوشمار کے حساب سے اراضی کی مالیت 13 کروڑ 80 لاکھ بتائی جارہی ہے۔جبکہ غیر قانونی طور پر قابضین کی اراضی پر قائم چاردیواریاں بھی مسمار کردی گئیں۔محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے قابضین کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ۔

رانا ارشد نیوز ٹائم چشتیاں