لاہور(نمائندہ خصوصی)تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی۔ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔پاک آسٹریلیا سیریز کا پہلا میچ 3 نومبر،دوسرا 5 نومبر اور تیسرا 8 نومبر کو کھیلا جائے گا ، سیریز سے قبل پاکستان ٹیم جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی بعد میں آسٹریلیا جائیں گے اس سے قبل کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راونڈ میں حصہ لیں گے۔